کراچی میں 3 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

273

کراچی: پوليس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے3 ارب روپے ماليت کی منشيات قبضے میں لے لی۔

کراچی ميں منشيات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ وزير ايکسائز سندھ مکيش کمار چاؤلہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ پرچھاپہ مار کر304 کلوہیروئن، 500کلوگرام چرس اور38کلو آئس کیمیکل برآمد کرکے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

انھوں نے منشیات میڈیا کے سامنے بھی دکھائیں۔ اس منشيات کی ماليت پاکستانی روپے ميں3 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں ایمبولینس کےذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

موچکو پولیس نے لکی چورنگی کےقریب کارروائی کی اور ایمبولینس کےخفیہ خانےمیں چھپائی گئی 25 کلوگرام ہيروئن اور چرس برآمد کرکے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا۔