امریکا میں راکٹ تجربہ ناکام، 4 سٹیلائٹس ضائع

1503

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کی راکٹ لانچنگ کمپنی کا راکٹ کے ذریعے 4 سٹیلائٹس کو مدار میں لے جانے کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا جس سے چاروں سٹیلائٹس بھی ضائع ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر فلوریڈا میں ایئرو اسپیس کمپنی آسٹرا کا پہلا سٹیلائٹس لانچنگ تجربہ ایلانا-41 مشن کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے کیا گیا جو ناکام رہا۔6 سال قبل وجود میں آنے والی ایئر اسپیس کمپنی آسٹرا کے 43 فٹ لمبے راکٹ نے مار ہونے کے بعد فضا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم 3 منٹ بعد راکٹ ہچکولے کھاتے ہوئے نیچے اور کبھی اوپر کی جانب پرواز کرنے لگا۔اپنی پرواز کے دوسرے مرحلے میں منزل مقصود کی جانب سفر جاری رکھنے کے بجائے راکٹ گھومنے لگتا ہے اور سٹیلائٹ کو مدار میں پہنچانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔آسٹرا کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں جس کی بنیاد پر آئندہ کیے جانے والے تجربات کو محفوظ اور کامیاب بنائیں گے