پاکستان تمام ممالک سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے، وزیرخارجہ

371

ٹیکسلا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کیمپ کا حصہ بنے بغیر تمام دوسرے ملکوں سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ٹیکسلا میں نویں اورنج فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور ہم امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات بھی نئی سمت میں گامزن ہیں۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی حکومت کی ہندوتوا ذہنیت سے علاقائی امن اور استحکام کےلئے شدید خطر ہ لاحق ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے لوگ بھی اب مودی حکومت کی انتہاپسندانہ ذہنیت اور ناکام پالیسیوں کےخلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ افغانستان کے راستے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔