امریکا نے سرحدی نگرانی کیلئے روبوٹ کتے تعینات کردیے

384

ورجینیا: امریکا نے اپنی جنوب مغربی سرحد کی نگرانی کےلیے روبوٹ کتوں کی تعیناتی شروع کردی ہے جو سرحد پار سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کا راستہ روک رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ روبوٹ کتے امریکا کی ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ‘ نے ’یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن‘ کے لیے تیار کیے ہیں۔

سرحدی نگرانی پر تعینات روبوٹ کتوں کے بارے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ان روبوٹ کتوں کو بطورِ خاص دشوار گزار اور سخت ماحول والے مقامات میں نگرانی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ امریکی فوجیوں کے ساتھ تعینات کیے گئے ہیں تاہم کچھ عرصہ تربیت اور مزید بہتر بنانے کے بعد یہ مکمل خودکار طور پر سرحدی نگرانی کے قابل ہوجائیں گے اور انہیں انسانی رہنمائی اور ہدایت کی ضرورت نہیں رہے گی۔