ورلڈر ہیلتھ آرگنائیزیشن کی ٹیم کا سول اسپتال نوشہرو فیروز کا دورہ

525

نوشہرو فیروز: ورلڈر ہیلتھ آرگنائیزیشن(WHO) کی ٹیم نے سول اسپتال نوشہرو فیروز کا دورہ کرکے E.P.I اور C.V.C سینٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ویکسین کے عمل بابت بریفنگ لی ٹیم کی سربراہی آپریشن ہیڈ ڈاکٹر سائرہ سلیمان کر رہی تھی جبکہ ADHO ڈاکٹر عبدالفتاح راجپر ڈاکٹر ساجن داس ڈاکٹر عبدالستار بلال ڈاکٹر سعید احمد جلبانی ڈاکٹر منصب پہنور اور دیگر ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر W.H.O کی نمائندہ ڈاکٹر سائرہ سلیمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے اندر کورونا وائرس چل رہا جس میں لاکھوں انسانوں کے اموات سامنے ئے ہیں اب دنیا سطح پر کورونا سے نجات حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز ہو چکی ہیں پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں ویکسین کا عمل جاریہ ہے جس کی نگرانی W.H.O کر رہی ہے اس سلسلے میں آج ضلع نوشہرو فیروز کا وزٹ کر رہے ہیں اور ویکسین کی رفتار دیکھ رہے ہیں جو مطمئن کن ہے خاص طور سے معصوم بچوں کی ویکسین کا عمل بہترین چل رہا ہے اس بہترین کارکردگی پر سول سرجن ڈاکٹر خادم علی مگریو D.H.O ڈاکٹر اسد علی کلہوڑو اور فیلڈر میں کام کرنے والی ٹیمز کو مبارکباد پیش کی جن کی محنت کی بدولت اس وائرل بیماریوں سے نجات حاصل کر رہے ہیں۔