سام سنگ نے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 22 متعارف کروادیا

429

سیئول: اسمارٹ فون تیار کرنے والی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 22 متعارف کروادیا۔

سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فونز گلیکسی ایس 22 کے تازہ ترین ورژن لانچ کردیا ہے، جس میں کیمرہ فنکشنز اور تیز تر پروسیسر چپ نمایاں ہے۔ گلیکسی ایس 22 سیریز کا براہ راست مقابلہ ایپل کے گزشتہ ستمبر میں لانچ کیے گئے آئی فون 13 سے ہوگا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ ایس 22 الٹرا، ایس 22 پلس اور ایس 22 رواں ماہ کی 25 تاریخ سے مارکٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ امریکا میں گلیکسی ایس 22 کی قیمت 799.99 ڈالرز، ایس 22 پلس کی قیمت 999.99 ڈالرز اور ایس 22 الٹرا کی قیمت 1 ہزار 199 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

سام سنگ نے کہا کہ فونز کا کیمرہ واضح کم روشنی اور نائٹ شاٹس کے ساتھ ساتھ خودکار فریمنگ بھی پیش کرتا ہے جو کہ 10 لوگوں کو ٹریک کر سکتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ تمام فریم میں ہیں۔