زمہ داری کو ایمانداری سے نبھایا، مراد سعید

219

اسلام آباد: وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جو زمہ داری دی گئی اسے ایمانداری سے نبھایا پہلا یا دوسرا نمبر معنی نہیں رکھتا۔

مواصلاتی وزیر مراد سعید کا میڈیا سے بات کرتے ہو کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے 3  سال میں طے کئے تمام اہداف حاصل کر لئے، جتنی محنت کرسکتے تھے وہ کی ہے۔

مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی طرف سے جتنی محنت کر سکتے تھےوہ کی ہے  جو زمہ داری دی گئی اسے ایمانداری سے نبھایا پہلا یا دوسرا نمبر معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے دور یہ وزارت اپنے پاس رکھتے تھے اللہ کا شکر ہے 3 سال میں طے کئے تمام اہداف حاصل کر لئے  اسد عمر، وزیر خزانہ شوکت ترین نے ساتھ دیا شکر گزار ہوں ادارے میں شفافیت کے لیے تاریخی اقدامات کیے این ایچ کی آمدن میں 108ارب روپے کا اضافہ کیا گیا یہ اضافہ پچھلی حکومت کے 3 سال سے 128 فیصد زائد ہے  نواز دور میں 4 رویہ سڑک پر فی کلو میٹر 41کروڑ روپیہ آتا تھا ہمارے دور میں وہی 4 رویہ سڑک 17 کروڑ روپے میں بن رہی ہے  فی کلو میٹر سڑک پر قوم کے 24 کروڑ روپے بچا رہے ہیں