وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کی ملاقات

318

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے ملاقات کی- سید رفاقت علی گیلانی نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا ہے۔ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا۔نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں -انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے۔یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔عوام کی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے۔ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔