لانگ مارچ کےلئے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے حکمت عملی مرتب کرلی

180
تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، رہنماپی پی

پشاور: خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا نے حکومت کے خلاف27فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی کونسل کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر نجم الدین خان منعقد ہوا ۔اجلاس صوبائی فناس سیکرٹری سرتاج خان دوران پور کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا جن پر اطمینان کااظہارکیاگیا اور مختلف امور کی انجام دہی کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

صوبائی صدر نجم الدین خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کی وجہ سے پوری قوم گومگوں کی کیفیت سے دوچار ہے۔ ملکی معیشت کا پہیہ رک گیاہے۔ عام آدمی دووقت کی روٹی کے لیے ترس رہاہے اور عمران نیازی کی وجہ سے سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہوگیا ہے ۔ اس غیریقینی صورتحال میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ پوری قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔ انھوں نے جیالوں اور پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایت کی کہ لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں ۔