واٹس ایپ کی آئی فون صارفین کیلئے ایپ میں تبدیلی

384

کیلی فورنیا: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، اس بار واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے ایپ میں تبدیلی کی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین کے لیے کیمرے سے گیلری تک رسائی کے فیچر میں چھوٹی سی تبدیلی کی ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ کے مطابق اب صارف کو ایک ہی تصویر دکھائی دے گی، جس پر کلک کرکے تصویروں کی گیلری تک رسائی ممکن ہوگی۔

اس سے قبل تصاویر کی گیلری میں جانے کے لیے کیمرے کے بٹن کے اوپر کچھ تصویریں دکھائی جاتی تھیں جب کہ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔