پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت سینٹر قائم کردیا گیا، عثمان بزدار

245

لاہور: پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت سینٹر قائم کردیاگیا۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے اور سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے وزیر اعلی سہولت سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کوصوبے بھر میں سرمایہ کاری کے لئے بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پید کی گئی ہیں اور پنجاب کا بزنس فرینڈلی ماحول دوسرے صوبوں کے لئے مثال بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری بڑھنے سے صوبے بھر میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

وفد کے شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے و زیر اعلی عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی قابل ستائش ہے۔  چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔