ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے ‘وائس میسجز’ فیچر میں تبدیلی

505
ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے موبائل کے بعد ڈیسک ٹاپ وصارفین کے لیے بھی وائس میسجز کے فیچر میں تبدیلی کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب ڈیسک ٹاپ بیٹا کے صارفین کے لیے بھی ‘گلوبل آڈیو پلیئر’ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت آپ کسی بھی ایک چیٹ کا آڈیو میسج سننے کے ساتھ دوسری چیٹ پر بھی جاسکتے ہیں، لیکن آڈیو پیغام رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ کے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جس سے اب ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔