گوگل کروم نے اپنے لوگو میں 8 سال بعد تبدیلی کردی

578

کیلی فورنیا: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 8 سال بعد اپنے لوگو میں تبدیلی کردی ہے۔

گوگل کروم کے ڈیزائنر ‘ایلون ہو’ نے جمعے کے روز ٹوئٹر پر سرچ انجن کے لوگو میں 8 سال بعد تبدیلی کی خبر دی۔

بظاہر گوگل کے لوگو میں کوئی واضح تبدیلی نہیں کی گئی تاہم اگر غور سے دیکھا جائے تو لوگو میں موجود ہر رنگ کے کناروں پرشیڈ کم کرکے سبز، لال اور پیلے رنگ کو اور واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ لوگو کے درمیان میں موجود نیلے رنگ کے دائرے کو بظاہر تھوڑا بڑا کیا گیا ہے اور اس کا رنگ زیادہ واضح اور روشن ہے۔

دوسری جانب گوگل کے لوگو میں تبدیلی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مزے مزے کے تبصرے شروع کردیے۔ سوشل مٰڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل کے لوگو میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔