فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد اللہ نور،4 سہولت کار گرفتار

198

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد اللہ نور اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد اللہ نور برقع میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار4 افراد اسلحہ، گولہ بارود درہ آدم خیل منتقل کررہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن سرواکئی کے علاقے میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشتگرد اللہ نور کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گرد اللہ نور برقع میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، اسلحہ، دستی بم برآمد کیے گئے۔اسی طرح سیکورٹی اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں ایک اور کارروائی کی، خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں ایم 16 رائفلز، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔اسلحہ، گولہ بارود درہ آدم خیل منتقل کرنے والے 4 افراد کو بھی
گرفتار کر لیا گیا ہے۔