کراچی میں کورونا کی شرح میں کمی ، ملک بھر میں مزید 28اموات

250
 پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 54 نئے کیسز کا اضافہ

کراچی/ اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا28 افراد انتقال کر گئے اور 6137 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 63413 ٹیسٹ کیے گئے ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29448 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد14 لاکھ 54 ہزار800 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16347 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 6173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1148 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق شہر میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 18.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے باعث 13 مریض جاں بحق ہوگئے، 1358نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 551 افراد صحتیاب ہوئے ‘ تشخیص کی شرح کا 9.1 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 40795 مریض زیرعلاج ہیں ‘360 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔