جرمنی کو ہنر مند افراد کی شدید کمی کا سامنا

197

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں ہنر مند افراد کی شدید کمی کے باعث صورت حال بگڑنے لگی۔ خبررساں اداروں کے مطابق رواں سال تعمیرات ، کمپیوٹر سائنس اور بزرگ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق شعبوں میں درکار ملازمین اور دستیاب افراد کا فرق دوگنا ہو گیاہے۔ گزشتہ برس جنوری میں جرمنی بھر میں 2لاکھ 13ہزار ملازمتیں ایسی تھیں ، جن کے لیے مناسبت قابلیت کے ہنر مند افراد دستیاب نہیں تھے۔ یہ تعداد دسمبر میں4لاکھ 65ہزار تک جا پہنچی تھی۔