کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان ہلاک

241

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مفتی بورجان ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کا دست راست تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نے مفتی بورجان کو حال ہی میں مالاکنڈ ڈویژن کا گورنر مقررکیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 19 جنوری کو مفتی بورجان کی گاڑی پربم حملہ ہوا تھا جس میں مفتی بور جان شدید زخمی اورڈرائیور ہلاک ہوا تھا۔کالعدم ٹی ٹی پی کے مفتی بورجان کی افغانستان میں ہلاکت کی سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوسکی۔