پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے

125

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں 72 گھنٹوں میں کلئیرنس آپریشنز مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے آپریشنز کے دوران 20 دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیے، دہشت گردوں نے 2
فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پرحملے کییتھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھرہور جوابی کارروائی کے دوران دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے، نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔دوسری جانب پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے شدید مقابلے کے بعد دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران اور بھاگنے والے 4 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں، پنجگور آپریشن کیدوران ایک جیسی او سمیت 5 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا، ایک روز قبل 3 متعلقہ دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے تھے، ان میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں اور ہرقیمت پر اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنائیں گی۔