ایپل نے کم قیمت فائیو جی فون پر کام شروع کردیا

327

کیلی فورنیا: موبائل کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو کم قیمت فائیو جی آئی فون کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی رواں سال مارچ میں کم قیمت فائیو جی فون اور آئی پیڈ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کم قیمت فائیو جی فون کا منصوبہ کچھ اس طرح سے ترتیب دیا ہے کہ ایس ای ماڈل کے پرانے سسٹم بھی جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔

اس حوالے سے مارچ کی 8 تاریخ کو اپ ڈیٹ جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایس ای ماڈل کے فون فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکیں گے جبکہ اس کے بعد موبائل کا کیمرہ بہتر اور رفتار بھی تیز ہوجائے گی۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایپل کی جانب سے پرانے فونز کے لیے ایک چپ جاری کی جائے گی، جس سے اُن کے موبائل کا کیمرہ اور رفتار بہتر ہوجائے گی جبکہ سافٹ ویئر کی مدد سے فائیو جی سپورٹ ممکن ہوگی۔