واٹس ایپ کا ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

553

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر میں بڑی تبدیلی کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایپ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے، ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ کمپنی ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کے دورانیے کو بڑھانے جارہی ہے، جس کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے سینڈ کردیے ہوں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات کو ایک گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کر سکتے تھے۔