بلوچستان میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی

255

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں دستی بم حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہو گئے،اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق جعفرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک میں کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ امدادی اداروں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم علاج معالجہ کر رہی ہے، دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والی بی ڈی ایس کی ٹیم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے ثبوت و شواہد کا معائنہکیا ،پولیس کی ابتدائی تفتیشکے مطابق دستی بم سے حملہ کرنے والے موٹرسائیکل پہ سوار تھے جو حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔