پی ایس ایل میں آج2 میچ کھیلے جائینگے

256

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ میںآجپہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا جس کا پہلا میچ دفاعی چمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو دن کی روشی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔