سعودی عرب نے ورلڈ ہینڈ بال ایونٹ کیلیے کوالیفائی کر لیا

202

دمام(جسارت نیوز )سعودی عرب کی ہینڈ بال ٹیم نے ورلڈ ہینڈ بال چمپئن شپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سعودی عرب نے ایشین ہینڈ بال چمپئین شپ میں ازبکستان کو 24-31 سے شکست دے کر عالمی ایونٹ میں کھیلنے کا ٹکٹ حاصل کیا، سعودی عرب نے ریکارڈ 10 مرتبہ ورلڈ ہینڈ بال چمپئین شپ میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دمام میں جاری ایشین ہینڈ بال چمپئن شپ کے فائنل سیکنڈ رائونڈ گروپ میچ میں سعودی عرب نے ازبکستان کو شکست دی۔ سعودی عرب نے اس کامیابی کے بعد اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔سعودی عرب کی ہینڈ بال ٹیم لاسٹ فور کے گروپ ون میں قطر کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی، جبکہ ایران کا مقابلہ بحرین سے گروپ ٹو میں ہو گا۔سعودی عرب اتوار کو بحرین کے خلاف سیمی فائنل میں ٹکرائے گی۔