پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے مکمل تعاون کرینگے، وزیر خارجہ

294

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی اے ایف کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ائرفورس کے طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عصرِ حاضر کے تغیراتی جیو اسٹریٹجک و جیو پولیٹیکل ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔