نور مقدم قتل ،پولیس ملی بھگت سے ملزم اور اہلخانہ کی دوران سماعت ملاقات

164

اسلام آباد(آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی ملی بھگت سے ملزم کی اہل خانہ سے دوران سماعت آرام سے ملاقات کرائی گئی۔ دوران سماعت عصمت آدم جی کے وکیل اسد جمال نے کہا کہ ویسے ہی میرا سوال ہے پولیس کی وضاحت کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے، جج عطا ربانی نے استفسار کیا کہ کون سی وضاحت کب جاری ہوئی ہے اور کس وضاحت کو ریکارڈ کا حصہ بنائیں واضح کریں؟۔ پولیس نے عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دوران سماعت مرکزی ملزم کے والد جو کہ ہتھکڑیوں میں تھا کی دوران شہادت ملزم کو آرام سے کرسی پر بٹھاکر اہل خانہ سے ملاقات کراتے رہے۔ ملزمان پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 380/21 بجرم 376/302/511/364 درج ہے۔ پولیس نے اپنا روایتی انداز اپناتے ہوئے غریب اور امیر کا فرق قائم رکھا۔مقدمہ میں شریک جرم ہتھکڑیوں میں جکڑے مالی اور چوکیدار کو پولیس نے چار پانچ گھنٹے شہادت کے دوران کھڑا کر رکھا۔جبکہ امیر باپ بیٹا ہتھکڑیوں سمیت کرسیوں پر آرام کرتے رہے۔ اور اہل خانہ سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے رہے۔