برطانوی فٹبالر نے پاکستان کی پہلے سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

282
مائیکل اوون کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر عرفان واحدفٹبال کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف برطانوی فٹبالر اور گلوبل ساکر وینچرز(جی ایس وی) کے سفیر مائیکل اوین نے پاکستان کی پہلی سوکر سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سوکرسٹی کی تعمیر این ای ڈی یونیورسٹی میں کی جائے گی، 10 سالہ منصوبے کے تحت جدید ترین سوکر سٹی میں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کو ترقی دینے کے ساتھ فٹبال فرنچائز بھی تیار کی جائیں گی۔ سوکر سٹی اسٹیڈیم کے تعمیری منصوبے پر ایک کروڑ20 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔جرمن فرم کے تیار کردہ جدید ترین ڈیزائن کے مطابق اسٹیڈیم میں فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں میسر ہوں گی، این ای ڈی میں بین الاقوامی معیار کا فورجی آسٹرو ٹرف پہلے ہی نصب ہے۔ ساکرسٹی کی تعمیر امریکا کے کالج فٹبال ڈیویلپمنٹ ماڈل کی طرز پر ہوگی، اسٹیڈیم میں6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔