ملک میںکورونا سے 15اموات‘چیئرمین نیب بھی وائرس کا شکار

131

کراچی/اسلام آباد/لاہور(اسٹاف رپورٹر/ آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے اومی کرون ویرینٹ پھیلا ؤروکنے کے لیے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے سندھ سیکرٹریٹ میں بغیر ماسک داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں تعینات عملہ اور افسران ماسک لازمی پہنیں‘ماسک کے بغیرسندھ سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد انتقال کر گئے اور 5196 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51063 ٹیسٹ کیے گئے‘ مثبت کیسز کی شرح 10.18 فیصد رہی۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال بھی کورونا کا شکار ہوگئے ‘ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔