پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد اعزاز ہے،ناصر حسین شاہ

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کے اندر فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں ۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراہ فیصل، کارساز ، کے ڈی اے اسکیم ون، نیو ٹائون، چاندنی چوک، آغا خان اسپتال، ڈالمیا، سوک سینٹر، گلشن اقبال بلاک 14اردو سائنس کالج، نیپا سمیت دیگر علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام پر کڑی نگاہ رکھی جائے جبکہ ان علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں میں موجود لیکیجز کے فوری طور پر خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا انعقاد کراچی کے لیے اعزاز ہے ۔