ریکوڈک منصوبے کا نیا معاہدہ صوبے کے مفاد میں ہے‘وزیراعلیٰ بلوچستان

199

گوادر (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا نیا معاہدہ بلوچستان کے مفاد میں ہے، ریکوڈک کا نئے معاہدے میں بلوچستان کا حصہ تصور سے زیادہ حد تک بڑھادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ریکوڈک میں بلوچستان کا حصہ صرف 2 فیصد تھا ،ریکوڈک میں سی ایس آر3 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 6 فیصد کردی گئی ہے، ریکوڈک کے پرانے معاہدے کے شیئر ہولڈر کمپنی اپنا حصہ فروخت کرکے نکلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے کہ کمپنی کا حصہ خرید کر بلوچستان کے لیے مختص کردیں، ریکوڈک میں کام کرنے والی کمپنی کام شروع کرنے سے قبل علاقے کے انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر 40 ارب روپے خرچ کرنے کی پابند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو ایران کے ٹوففٹی بارڈر سے بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ماہ رواں میں نمائندہ وفد ایران کے دورے پر روانہ ہوگا ،6ماہ کے عرصے میں گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگی ،مکران کو نشینل گرڈ سے منسلک کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ، ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدام کرنے کے احکامات دیے ہیں۔