پی ایس ایل ، ریزروپول میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

234

کراچی (سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے 19 ریزرو کھلاڑیوں کے پول کا اعلان کردیا۔ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ان 19 میں سے 15 کھلاڑی آج ہوٹل پہنچیں گے، جہاں وہ پی سی بی کی طرف سے قائم کیے گئے ایونٹ منیجمنٹ انیورینمنٹ میں قیام کریں گے۔باقی 4 کھلاڑی ایونٹ منیجمنٹ اینورینمنٹ کا حصہ تو نہیں ہوں گے تاہم انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کیا جاسکے گا۔ریزرو پول میں شامل 15 کھلاڑیوں میں عامر جمال ، ابرار احمد، عماد بٹ ، عماد عالم، بسم اللہ خان ، حسان خان ، خالد عثمان، مصدق احمد، ناصر نواز، سلمان علی آغا، طیب طاہر ، عمر امین، عمر صدیق ، عثمان شنواری اور وقاص مقصودشامل ہیں۔ باقی 4 کھلاڑی: امام الحق ، عمیر بن یوسف ، سعود شکیل اور زاہد محمودشامل ہیںہنگامی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست فرنچائزز نے تیار کی، بعدازاں جس کا جائزہ لینے کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آسٹریلیا سیریز میں شامل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو شامل کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ تمام ٹیموں کو میڈیکل بنیادوں پر ریزرو پول میں شامل کھلاڑیوں کو اسکواڈمیں شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے انہیں ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔