40 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی 

176
 پوسٹ مارٹم رپورٹ: پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا

لاہور:مغلپورہ کے علاقے میں 40 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں نوشین نامی خاتون نے مبینہ طو رپر گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس پر اسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔