سرسید یونیورسٹی اسپورٹس گالا،کمپیوٹرڈپارٹمنٹ نے ٹرافی جیت لی

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس بی، ایس ایس یو ای ٹی اسپورٹس گالا سیزن 3 میں کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ نے وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ بایو میڈیکل نے دوسری اور سافٹویئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایس ایس بی، ایس ایس یو ای ٹی اسپورٹس گالا سیزن 3 کے آخری دن لڑکوں کے 100 میٹر ریس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس, والی بال اور فٹسال کے مقابلے منعقد ہونے جبکہ لڑکیوں کے 100 میٹر ریس، چیس اور تھرو بال کے مقابلے منعقد کیے گئے۔لڑکوں کے مابین کھیلے گئے مقابلوں میں ریس کے مقابلے میں سول انجینئرنگ نے پہلی اور الیکٹرونک انجینئرنگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ بیڈمنٹن کے مقابلوں میں الیکٹرونک انجینئرنگ نے پہلی سافٹویئر نے دوسری اور الیکٹریکل انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فٹسال کے مقابلوں میں سول انجینئرنگ نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور الیکٹریکل انجینیرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں کمپیوٹر سائنس نے پہلی، الیکٹرونک انجینئرنگ نے دوسری اور الیکٹریکل انجینیرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ والی بال کے مقابلوں میں بایو میڈیکل نے پہلی، سافٹویئر نے دوسری اور کمپیوٹر انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر عبدالحمید میمن (چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف انرجی انجینئرنگ، ہمدرد یونیورسٹی) نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔