مشیرقومی سلامتی معید یوسف کا دورہ افغانستان ملتوی

109

اسلا م آباد(صباح نیوز)قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ افغانستان ملتوی ہو گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کابل میں پاکستان کے سفارت خانے نے اس دورے کے ملتوی ہونے کی خبر دی ہے۔کابل میں پاکستان کے سفارتخانے نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا 2 روزہ کابل دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ وہ منگل کے روز افغانستان کا دورہ کرنے والے تھے۔پاکستانی سفارتخانے نے اس دورے کے ملتوی ہونے کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں، بس اتنا کہا کہ معید یوسف 26جنوری کو کابل کا دورہ کریں گے۔