حکومت بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

214

اسلا م آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ یہ قومی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔اسلام آباد میں  بدھ کے روز بڑے شہروں کی منصوبہ بندی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے شہری علاقوں کو نقل مکانی کے باعث شہروں کو گھروں روزگار کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی جیسی کئی مشکلات کا سامناہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بڑے شہروں میں کئی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر ختم کی جائیں۔انہوں نے قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے اور کراچی لاہور ملتان فیصل آباد راولپنڈی اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں کی بہتری اور ترقی کے لئے مشترکہ مہم کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کی