سرسید یونیورسٹی کا کھیلوں میںکردارمثالی ہے،جلال الدین

484
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس گالا کے موقع پر مہمان خصوصی جلال الدین کو یونیورسٹی کی جانب سے سوینئر پیش کیاجارہاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ تیسرے ایس ایس بی ایس ایس یو ای ٹی اسپورٹس گالا کے دوسرے دن لڑکوں کے مقابلوں میںکرکٹ، ہاکی اور اسنوکر جبکہ لڑکیوں کے مقابلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبلٹ ٹینس کے مقابلے ہوئے۔ مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے اسپورٹس کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کے کردار کو مثالی کردار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگریونیورسٹیاں بھی سر سید یونیورسٹی کی طرح کراچی میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائیں تو اور بھی زیادہ ٹیلنٹ نمایاں ہو گا۔ مہمان خاص یونیورسٹی کے سابق کوچ شوکت مرزا بھی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود تھے۔ لڑکوں کے درمیان کھیلے گئے ہاکی کے مقابلوں میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ نے پہلی، سول انجینئرنگ نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے درمیان کھیلے جانے والے اسنوکر کے مقابلوں میں شعبہ سافٹویئر نے پہلی، ایلیکٹرونک نے دوسری اور سول انجیرنگ نے تیسری پوزیشن لی۔