ہندوستانی مظالم  سے خطہ کسی بڑی تباہی کا شکار ہو سکتا ہے،سردار عتیق احمد خان

711

مظفرآباد: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کو روکا نہ گیا تو یہ خطہ کسی بڑی تباہی کا شکار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوان متحدہ کی قردادیں کشمیر کی متنازعہ حثیت کا سب سے بڑا ثبوت ہیں، ہندوستان کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات اس بین الاقوامی حثیت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے،اس لئے ہندوستان نے طاقت کا استعمال کر کے کشمیر میں حا لات کو بدلنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے،ایسے حالا ت میں عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے اور قراردادوں پر عمل در آمد کیلئے میکزم تیار کریں۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے پا کستان کے نظر یاتی اور کنٹرول لائن پر قربانیاں دے کر دفاع پاکستان میں اپناحصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آزا د کشمیر کی عوام اپنا مقدمہ عالمی سطح پر ذمہ دارانداز سے پیش کرے،ہندوستان کے مکردہ عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے یہی طریقہ موثر ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے،مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل لاک ڈائون اور کرفیو جاری ہے، آرٹیکل  370اور 35Aکے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگئی ہے ہندوستان کا کشمیریوں پر ظلم اور پوری دنیا کی خاموشی افسوس ناک عمل ہے،اب اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا ہو گا اس کے بغیر خطہ میں قیام امن ممکن نہیں ۔