وہیل چیئرٹینس کوچنگ کے دوسرے مرکز کاافتتاح

478

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کے دوسرے مرکز کا افتتاح سلیم سیف اللہ خان، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کر دیا۔ آصف عباسی جو کہ پاکستان کے آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ کھلاڑی ملک میں چھٹیوں پر ہیں۔ انہوں نے وہیل چیئر ٹینس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔محمد خالد رحمانی نے لوگوں کی موجودگی میں بتایا کہ ملک میں وہیل چیئر ٹینس کا آغاز 3 سال قبل کر دیا گیا تھا۔کراچی میں 2018 میں، پی ٹی ایف کے صدر نے 4 درآمد شدہ ویل چیئرز کے ساتھ ٹینس کے اس قسم کو سپورٹ کیا، اور اب ہمارے کراچی سینٹر میں اور بھی بہت سی ویل چینلز موجود ہیں اب تک ہم نے کراچی میں 6 طویل دورانیے کے کوچنگ کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ ہر کیمپ 2 سے 4 ماہ کا تھا۔ اور ان کے لیے ایک درجن سے زائد ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کیا ۔ 100 سے زیادہ وہیل چیئر ایتھلیٹس کو وہیل چیئر ٹینس کی معلومات سے متعارف کروایا گیا ۔اور ان میں سے 20 کو ایڈوانس تربیت کے لیے منتخب کیا گیا۔2022 کے لیے ہمارے اہداف کا آغاز پی ٹی ایف کمپلیکس میں نئے سینٹر کے افتتاح سے ہو گیا ہے۔۔ ہم نے پہلے ہی پی ٹی ایف سینٹر کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ4 ٹینس وہیل چیئرز بھیجی ہیں۔