چین کا 2025 کے آخر تک 2 لاکھ نئے ہائی ٹیک ایس ایم ایز قائم کر نے کا منصوبہ  

256

چین میں 2025کے آخر تک 2 لاکھ سے زیادہ نئے ہائی ٹیک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) قائم کیے جائیں گے، جس کی بنیا دی وجہ چین کی جا نب سے ایسی کمپنیوں کی ترویج کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق چین خاص طور پر بنیادی ٹیکنالوجیز، تحقیقی عملے، اعلی قدر کی حامل حقوق املاک دانش اور اعلی تحقیقی توانائی پر مشتمل جدید سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کو فروغ دے گا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہائی ٹیک کاروباری اداروں کو جدت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پالیسیوں کو بہتر بنانے اور متنوع وسائل کو کام میں لاتے ہوئے ملکی اور عالمی ہنر کو متعارف کرانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔