پختونخوا: لیگی رکن اسمبلی کو فنڈ نہ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

127

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، لیگی ایم پی اے جمشید مہمند کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلیے منظور، متعلقہ حکام کو اس حلقے کے ڈرافٹ شدہ منصوبوں کو واپس ای بڈنگ میں شامل کرنے کا حکم۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی کے 55 مردان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کے حلقے کا ترقیاتی فنڈ منصوبے کی منظوری کے باوجود روکے جانے کے خلاف دائر درخواست پر 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپوزیشن سے تعلق ہونے کی وجہ سے حکومت نے ان کے حلقے کے ترقیاتی فنڈ کو روک دیا ہے۔