چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کا کل حجم 11 کھرب یوان سے تجاوز کر گیا 

236

بیجنگ: چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، 2021 میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کا کل حجم 11 کھرب یوان سے متجاوز ہو چکا ہے جو کہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق 2021  میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت  11 کھرب 49 ارب 36 کروڑ یوان تک پہنچی جس میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.9%  کا اضافہ ہوا ہے۔ان میں ہائی ٹیک کی صنعت میں غیرملکی سرمایہ کاری کا اضافہ نستباً تیز رہا جو کہ گزشسہ سال سے 17.1% زیادہ ہے۔    چین کی وزارت تجارت کے مطابق ،”دی بیلٹ اینڈ روڈ”سے وابستہ ممالک اور آسیان ممالک کی  جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب  29.4   فیصد اور  29  فیصد کا اضافہ ہوا۔چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے حوالے سے وزارت تجارت کی ترجمان شو جیو تھنگ نے کہا کہ فی الحال فریقین کی اقتصادی و تجارتی ٹیمز معمول کے رابطے میں ہیں۔