طالبان حکومت نے چین اور ایران میں سفارتکاروں کا تقرر کردیا

297
In this photo released by Xinhua News Agency, policemen and firefighters walk through damaged shophouses following a gas explosion in Shenyang in northeastern China's Liaoning Province, Thursday, Oct. 21, 2021. Several people were killed and over dozen injured in the gas explosion at a restaurant in northeastern Chinese city Shenyang Thursday morning, according to local authorities. (Cai Xiangxin/Xinhua via AP)

کابل:افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان کے بعد اچین اور ایران کے لیے بھی سفارتکاروں کا تقرر کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے لیے افغانستان کے سیکریٹری جاوید احمد قائم کے استعفے کے بعد طالبان کی اسلامک امارات نے محی الدین سادات کو پہلا سیکریٹری مقرر کردیا ۔جاوید احمد نے کابل میں وزارت خارجہ کو اپنا استعفی سپرد کردیا اور مذکورہ استعفے میں ہی محی الدین کی تقرری چین میں بطور سیکریٹری تقرر کا ذکر کیا گیا ہے۔

کابل میں وزارت خارجہ کے عہدیدار نے محی الدین سادات کی بطور ناظم الامور تقرر کی تصدیق کی۔انہوں نے کابل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جلد از جلد بیجنگ بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔کابل میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افغان سفیر عبدالغفور لیوال کے مستعفی ہونے کے بعد طالبان نے عبدالقیوم سلیمانی کو بھی ایران میں قائم مقام سفیر مقرر کیا ہے۔

عبدالقیوم سلیمانی افغان سفارت خانے میں کام کرتے تھے، ان کی تقرری طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورہ ایران کے موقع پر کی گئی تھی۔اسلام آباد میں عرب ذرائع کا کہنا تھا کہ کابل نے دوحہ میں سیاسی ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کو بھی قطر میں اپنا ناظم الامور نامزد کیا ہے۔ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ طالبان نے کئی وسط ایشیائی اور علاقائی ممالک کے لیے سفارت کاروں کو بھی نامزد کیا ہے۔