چین نے 2021 میں زرعی سائنسز میں حاصل کردہ 10 اہم ترین کامیابیوں کی فہرست جاری کردی

320

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(سی اے اے ایس)نے2021 میں زرعی سائنس کے شعبے میں حاصل کردہ ملک کی 10 اہم ترین کامیابیوں کی تفصیل جاری کی ہے۔

ان کامیابیوں میں تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچانے والی سفید مکھی، بیمیشیا تبکی کے تدارک اور کنٹرول کے حوالے سے تحقیق سرفہرست ہے۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سفید مکھی کس طرح سے اپنے میزبان پودے کی دفاعی صلاحیت کو قابو کرتی ہے، اس تحقیق سے بیمیشیا تبکی کے تدارک لیے انتہائی کارگر گرین ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے نئے آئیڈیازمیسر آئے ہیں۔ایک اور تحقیق میں، محققین نے جینومک بگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہائبرڈ آلو کی پہلی نسل کاشت کی۔

دیگر اہم کامیابیوں میں میتھین کی پیداوار، کپاس کے ریشے کے معیار میں بہتری، فصلوں کے پیداواری تخمینے کا نظام وضع کرنے اور بائیو ایندھن کی بڑے پیمانے پر پیداوار شامل ہیں۔