کورلش عثمان کی نئی قسط کیوں نشر نہیں ہورہی؟

464

اسلام آباد :کورلش عثمان ترکی کی ایک ایسی ڈراما سیریز ہے جو پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے،کورونا کی وجہ سے قسط 5جنوری کو نجی چینل پر نشر نہیں کی گئی۔

ہر ہفتے بدھ کے دن نشر ہونے والے ڈرامے کی نئی قسط 5 جنوری کو نشر نہیں ہوئی اور بری خبر یہ ہے کہ 12 جنوری کو بھی اسے نشر نہیں کیا جائے گا۔ڈرامے کی 78 ویں قسط نشر نہ ہونے کی وجہ کچھ اور نہیں کورونا وائرس کی وبا ہے۔

ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بنا، کورلش عثمان اور اسی کمپنی کے ایک اور ڈرامے داستان کے سیٹس پر کچھ افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

بوزداغ کا کہنا تھا کہ اس تشخیص کے نتیجے میں دیگر افراد کے تحفظ کے لیے ان کی شوٹنگ کو روک دیا گیا اور کورلش عثمان اور داستان کی نئی اقساط تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورلش عثمان کی نئی قسط 2 ہفتے تاخیر کے بعد 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جبکہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کو ترکی میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈراما تصور کیا جاتا ہے جو دیگر تاریخی ڈراموں کے