بلدیاتی قانون میں ترامیم کے لیے آمادہ ہیں، ناصر حسین شاہ

461

کراچی: صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ  کا کہنا ہے کہ منظور کردہ بلدیاتی قانو آسمانی صحیفہ نہیں جس میں ردوبدل نہ ہوسکے،  ہم یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی جانب سے تجاویز مشاورت میں ضرور شامل کریں گے اور قانون میں مزیدترامیم کے لیے آمادہ ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے میں مذاکرات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ ہم بہت پہلے ہی آجاتے لیکن مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے، ہم پہلے ادارہ نورحق جاچکے ہیں،  بلدیاتی قانون کے حوالے سے کمیٹی تشکیل بنائی ہے جو یومیہ بنیاد پر باہمی مشاورت کریں گے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ  چیئرمین بلاول زرداری کی خصوصی ہدایت پر مذاکرات کے لیے آئے ہیں،  ہماری جماعت اسلامی کی قیادت سے گزارش کی ہے کہ دھرنے کو کچھ دنوں کے لیے دھرنا مؤخر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم جلد ہی منطقی انجام تک پہنچیں گے،  ہم نے 2013کے بلدیاتی قانون کو مزید بہتر کیا جس پر آپ متفق نہیں ہیں، ہم خود صو بے اور کراچی میں خوشحالی اور بااختیار کرنا چاہتے ہیں۔

کالے بلدیاتی قانون کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی،ناصر حسین شاہ،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب،تاج حیدر جب کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز،رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید،پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ و دیگر شامل ہیں۔