کشمیری اقوام متحدہ کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، شہبازشریف 

361

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کہا ہے کہ  73 سال گزر گئے لیکن افسوس اقوام متحدہ کا کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا ۔ کشمیری 7 دہائیاںسے اقوام متحدہ کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں اور جام شہادت نوش کررہے ہیں۔ 

کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر پیغام  میں انکا کہناتھاکہ 73 سال گزر گئے لیکن افسوس اقوام متحدہ کا کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا ۔ کشمیری 7 دہائیاںسے اقوام متحدہ کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں اور جام شہادت نوش کررہے ہیں۔

اانہوں نے  کہا بہادر کشمیریوں نے نسل در نسل عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن بھارتی جبرواستبداد کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔  انہوں نے کہا کشمیری شہداء اور عوام کو عظیم قربانیوں اور بے مثال جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں ۔  انہوں نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں، بہنوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پورا پاکستان استصواب رائے کے حق کے حصول تک کشمیریوں کی مدد اور حمایت کرتا رہے گا ۔  انہوں نے کہا تنازعہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ ترین زیرالتواء￿ مسئلہ ہے، عالمی برادری اور اداروں کو سوچنا ہوگا ۔  اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو عالمی قانون اور منشور کی روشنی میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔  انہوں نے کہا جموں وکشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کو حق خود ارادیت دینے سے ہی اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ بحال ہوسکتی ہے ۔ تنازعہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل تک دنیا میں پائیدار امن وترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔ حق استصواب رائے کی فراہمی اقوام متحدہ کے قیام اور اس کے منشور کے بنیادی نکات ہیں، ان پر منصفانہ عمل کیاجائے.