مردان میں دوبارہ گنتی ،تین مردوں کو پیچھے چھوڑ کرخاتون امیدوار نے میدان مار لیا

397

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہاری ہوئی خاتون تین مردوں کو شکست دے کر جنر ل کونسلر منتخب ہوگئی ہے۔اشفاق حسین نامی شخص کی دو بیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں تھیں ،پہلی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشت پر منتخب ہوئی،دوسری اہلیہ زینب بی بی 436 ووٹ حاصل کرکے ناکام قرار پائی تھی تا ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں اس کے تین ووٹ نکل آئے اور یوں اس کے کل ووٹ 436 سے بڑھ کر 439 ہوگئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔جنرل سیٹ پر خاتون کے مدمقابل6 امیدوار تھے جبکہ زینت بی بی ضلع میں پہلی واحد خاتون ہے جس نے تین امیدوراوں کو شکست دے کر قدامت پسند علاقے سے جنرل کونسلر منتخب ہوکر سیاست میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔