کراچی میں آئندہ ہفتے سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر ہونے کی امید

453
 گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ،عوام کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے

کراچی میں اگلے ہفتے سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں بہتری کی امید ہے۔ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر بہتر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس پلان پر پیر سے کام شروع کردیا جائے گا جب کہ صنعتیں حکم امتناع نہ لیں تو کراچی میں گیس قلت 50 فیصد کم ہوگی۔واضح رہے کہ وزیر توانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کراچی میں گیس بحران کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے سارا ملبہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر ڈال دیا تھا۔دوسری جانب کراچی میں گیس کے بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی ا?ئی کے تین ممبران قومی اسمبلی نے حماد اظہر پر چڑھائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔