پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد منظور

199

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کی جس میں اسپیکرپرویز الٰہی نے واحد تبلیغی جماعت سے ’واحد‘ لفظ کی ترمیم کی۔قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد
اسپیکرچودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت اور دیگردینی جماعتیں اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دے رہی ہیں، یہ جماعتیں اسلام اورامن کی سفیر ہیں اور پاکستان کیلیے قابل فخراثاثہ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں 72 ممالک کے لوگ اورسعودی عرب کے کرتادھرتا بھی آئے، سفیروں کوبلاکرایک میٹنگ آج اورایک گزشتہ روز ہوچکی ہے، معاملے کی اصلاح کر رہے ہیں، امید ہے جلد ہی بہتری نظرآئے گی۔