دبئی دنیا کا پہلا 100 فیصد پیپرلیس  شہربن گیا

234

عمان : دبئی دستاویزات کے لئے کاغذات کا استعمال مکمل طورپر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق  دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات کے لئے کاغذ کا استعمال 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے 35 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوگی، یہ دبئی کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی طرف پہلا بڑا قدم ہے، دبئی حکومت کی تمام اندرونی اوربیرونی لین دین اوردیگرمعاملات اب 100 فیصد ڈیجیٹل ہوچکے ہیں جو سرکاری سروسز پلیٹ فارم سے چلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، برطانیہ ، یورپ اورکینیڈا بھی سسٹم کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔