پیپلز پارٹی نوجوانوں کو گمراہ کرکے دہشت گرد بنارہی ہے، پی ایس پی

527

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کو گمراہ کرکے دہشت گرد بنارہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی پرست لیڈر بن کر متعصبانہ بات کی، پیپلز پارٹی بلوچستان جیسے حالات پیدا کررہی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نورحق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھیوں کے قاتل ہیں، سندھ حکومت عوام کو اس نہج پر نہ لے کر جائے کہ لوگ خودکشی کرنے لگ جائیں، پیپلز پارٹی نے کراچی میں جو حالات پیدا کئے ہیں وہ پاکستان کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

سربراہ پی ایس اپی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کے لوگوں کو چوروں کے ہاتھوں سے لٹوایا،اس شہر کی رکھوالی کے لیے جن لوگوں کو منتخب کیا تھا اُن لوگوں نے پچھلا دروازہ کھول کر لوگوں کا سکون تباہ کردیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہاکہ کراچی  کے حوالے سے جماعت اسلامی کے موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہمارے قول و فعل  میں کوئی تضاد نہیں ہے،میرا مقصد کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔